Security Arrangements Regarding Urs Khawaja Ghulam Fareed(RA)

ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا اور ڈی پی او محمد عمران نے 5 ربیع الثانی سے کوٹ مٹھن میں شروع ہونے والے حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے سالانہ عرس کے سیکیورٹی، صفائی اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد احمد، منیجر اوقاف اور دیگر افسران موجود تھے۔ دونوں افسران نے دربار، اطراف کے بازاروں، داخلی و خارجی راستوں اور لنگر خانے کا دورہ کیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی، ٹریفک، پارکنگ، لنگر اور دیگر سہولیات کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی، جبکہ ڈی پی او نے زائرین کی سیکیورٹی کے لیے جامع انتظامات یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔